وزیر اعظم

وزیر اعظم کاحلیم عادل شیخ کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کراچی میں زیر حراست اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور حلیم عادل شیخ کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم کو حلیم عادل شیخ پرپولیس تحویل میں تشدد اور غیر انسانی برتاؤ کی تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے شکایت کی سندھ پولیس آئی جی کی سربراہی میں جانبداری کامظاہرہ کر رہی ہے، آئی جی سندھ سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں