اسلام آباد (عکس آن لائن )وزارت خارجہ میں تقرر و تبادلے،ایمبیسڈر منیر اکرم کو ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی جگہ اقوام متحدہ نیویارک میں پاکستان کا مستقبل مندوب تعینات کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ میں اے آئی ٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری محمد اعجاز ھنگری میں پاکستان کا سفیر ،پیانگیانگ میں پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الامور سید سجاد حیدر کو کویت میں پاکستان کا سفیر تعینات کر دیا گیا۔ خلیل احمد ہاشمی ڈائریکٹر جنرل یو این وزارت خارجہ کو اقوام متحدہ جنیوا میں پاکستان کا مستقل مندوب تعینات کر دیا گیا۔
ٹورینٹو میں پاکستانی سفارتخانے کے قونصل جنرل عمران احمد صدیقی کو ڈھاکہ بنگلہ دیش میں پاکستان کا ہائی کمشنر ۔نیامی، نجر میں پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الامور احسن کے- کے وگن کو مسقط اومان میں پاکستانی سفیر ،میجر جنرل ریٹائرڈ محمد سعد خٹک کو سری لنکا میں پاکستان کا ہائی کمشنر ،عبد الحمید پاکستانی سفارت خانے ٹورینٹو میں قونصل جنرل ،ابرار ہاشمی کو ہوسٹن میں قونصل جنرل تعینات کر دیا گیا۔وزیراعظم پاکستان نے ان تقررو تبادلہ جات کی باقاعدہ منظوری دے دی۔