پی ٹی آئی

(ن) لیگ نے ہمیشہ کی طرح اپنا بیانیہ تبدیل کیا ، اس کو اس الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے، پی ٹی آئی

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ ن لیگ نے ہمیشہ کی طرح اپنا بیانیہ تبدیل کیا ہے،ن لیگ کو اس الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے، یہ الیکشن کو متنازع بنانا چاہتے ہیں،الیکشن کمیشن آزاد ادارہ ہے، حکومت کہیں اپنی طاقت استعمال نہیں کر رہی، الیکشن کمیشن کے اختیارات کا احترام کرتے ہیں، ہمیں الیکشن میں اصلاحات کی طرف بڑھنا ہے،

ان خیالات کا اظہار منگل کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے کیا۔پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے کہا ن لیگ نےبمیشہ کی طرح اپنا بیانیہ تبدیل کیا ہے،337 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج یہ قبول کر چکے تھے آج انہوں نے یوٹرن کیا ہے اور پورے الیکشن پر سوال اٹھا دیئے ہیں، ہم نے الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ کی پاسداری کی ہے، ن لیگ کو اس الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے،سارے سروے ان کے خلاف جارہے تھے یہ الیکشن کو متنازع بنانا چاہتے ہیں،

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان جب کرکٹ میں تھے تو نیوٹرل ایمپائر لے کر آئے تھے، ہم نے سینیٹ الیکشن کو شفاف بنانے کی کوشش کی، آج ن لیگ نے پھر موقف بدل لیا، الیکشن کمیشن آزاد ادارہ ہے ،پی ٹی آئی کی حکومت آئی تو اس نے اداروں کو آزاد کیا، حکومت کہیں اپنی طاقت استعمال نہیں کر رہی، الیکشن کمیشن کے اختیارات کا احترام کرتے ہیں، ہمیں الیکشن میں اصلاحات کی طرف بڑھنا ہے، ہم آئینی ترمیم لائے تو اپوزیشن بھاگ گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں