میوہ جات

موسم سرما کی آمد کیساتھ ہی خشک میوہ جات بھی عوام کی قوت خرید سے باہر

کراچی(عکس آن لائن)موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی مارکیٹ میں خشک میوہ جات کی دکانیں سج گئیں۔گزشتہ برس کی نسبت رواں سال خشک میوہ جات کے نرخوں میں 30 فیصد سے زائد اضافہ دیکھا جارہاہے ، چلغوزہ 12 ہزار روپے کلو ہوگیا تو دیگر ڈرائی فروٹس کی خریداری بھی آسان نہیں رہی۔مارکیٹ میں مکس ڈرائی فروٹ 2400 روپے فی کلو، اخروٹ گری 3000 اور اخروٹ ثابت 1400 روپے فی کلو جبکہ کاجو 3800 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں۔

کِشمش اور خوبانی 1400 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے، بادام گری 3000 اور بادام ثابت 1400 سے 1600 روپے فی کلو میں بک رہی ہے۔شہریوں نے بتایا کہ ڈرائی فروٹ اب تو صرف دیکھ ہی سکتے ہیں، خریدنا ممکن نہیں ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق ہمسایہ ممالک سے بعض پابندیوں کے باعث خشک میوہ جات کی درآمد بھی کم ہے، جبکہ ڈالر کی قدر میں اضافہ بھی خشک میوہ جات کی قیمت پر اثر انداز ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں