فیصل آباد (عکس آن لائن) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو پھول گوبھی کو نقصان رساں کیڑوں سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیاہے کہ کاشتکار پھول گوبھی کو ضررساں کیڑوں سے بچانے کیلئے فوری اقدامات یقینی بنائیں کیونکہ گوبھی کی تیتری ، گوبھی کی کبڑی سنڈی، ڈائمنڈ بیکڈ ماتھ کی سنڈیاں پتوں کو کھاکر چھلنی کر دیتی ہیں جس کی وجہ سے پودا خوراک نہ بننے کے باعث کمزور ہوتاچلاجاتاہے اور اس سے پیداوار بھی متاثر ہوتی ہے۔
ماہرین زراعت نے بتایاکہ پھول گوبھی کے کاشتکاروں اور اس کے گھریلو پیمانے پر کاشتہ عوام کو چاہیے کہ وہ بہتر پیداوار کے حصول کیلئے فصل کی مناسب دیکھ بھال کریں اور جونہی کسی کیڑے کا حملہ محسوس ہو محکمہ زراعت کے عملہ سے فوری مشاورت کرتے ہوئے مناسب زہرکا سپرے کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ ضرررساں کیڑوں کے انسداد کیلئے کھیت اور وٹوں سے جڑی بوٹیاں تلف کر دیں۔ انہوں نے کہاکہ مزید معلومات کیلئے محکمہ زراعت کی فری ہیلپ لائن سے بھی استفادہ کیاجاسکتاہے۔