لسبیلہ(عکس آن لائن ) مکران کو سٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے قریب کوچ الٹنے سے 9 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو نیول ہسپتال اور ماڑہ منتقل کر دیا گیا۔
مکران کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے قریب پسنی سے کراچی آنے والی کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے کے نتیجہ میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہو گئے۔
حادثے کے بعد پاک نیوی کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے، تمام زخمیوں اور جاں بحق افراد کو نیوی کے اہلکاروں نے ریسکیو کر کے نیول ہسپتال اور ماڑہ شفٹ کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔