لاہور(عکس آن لائن) اداکارہ و ماڈل ماہی خان نے کہا ہے کہ فلموں کی کامیابی کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ ساتھ جاندار اسکرپٹس کو بھی اہمیت دینا ہوگی۔
اپنے ایک انٹر ویو میں ماہی خان نے کہا کہ جب بھی اچھا کام ہوگا اسے ضرور پذیرائی ملے گی اب دور بدل چکا ہے ہمیں روایتی فلموں سے جان چھڑانی ہوگی اور ایسی فلمیں بنانا ہونگیں جو موجودہ دور کی عکاسی کرتی ہوں ہمیں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ اپنی ثقافت کو بھی اجاگر کرنا ہوگا۔
ماہی خان نے کہا کہ ہمیں اپنے ماضی کو یکسر نظر انداز کرنے کی بجائے اس وقت کی کامیابیوں کو نئی جدت کے ساتھ پیش کرنا چاہئے ہمیں ٹی وی ڈراموں کی طرح فلموں میں بھی جاندار اسکرپٹس کو اہمیت دینا ہو گی۔