لاہور(عکس آن لائن) ایورگرین موویزکے بینرتلے بننے والی نئی پنجابی فلم ”مہربلو”کے گانے کی ریکارڈنگ گزشتہ روزمقامی ریکارڈنگ اسٹوڈیومیں گلوکارہ نصیبولال کی آوازمیں کی گئی،فلم کی کاغذی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،ان دنوں فلم کے گانوں کی ریکارڈنگ کی جارہی ہے،
فلم میں مرکزی کردارکے لئے اداکارہ صائم علی کو کاسٹ کرلیا گیا ہے جبکہ ان کے مقابل ہیروکے کردارکا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے،اس فلم کے مصنف وہدائیتکارباسوچودھری ہیں جبکہ فلمسازمہرمحمداسلم ہیں جواس سے قبل بھی متعددسپرہٹ فلمیں بنا چکے ہیں۔