براگ(عکس آن لائن)فرانس میں 117 دن سے دماغی طورپر فوت قرار دی گئی ایک خاتون کے ں ایک بچی کی پیدائش ہوئی ہے جبکہ ڈاکٹروں نے کہاہے کہ نومولودہ بالکل صحیح وسلامت اور تندرست ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برنوچیکیہ اسپتال کے ڈاکٹروں نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ بچی کو آپریشن کے ذریعے حملے کے34 ویں ہفتے ماں کے پیٹ سے نکالا جب کہ اس کی ماں کو 117 دن قبل دماغی طور پرفوت قراردیا جا چکا تھا۔
اسپتال میں انستھیزیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے انچارج رومان گال نے بتایا کہ بچی کا وزن دو اعشاریہ 13 کلو گرام ہے۔ دماغی طورپرفوت ہونے والی خواتین کے ہاں عموما اتنے وزن کے بچے پیدا نہیں ہوتے۔ اس بچی کا وزن غیرمعمولی ہے۔خیال رہے کہ فرانسیسی خاتون کو رواں سال اپریل میں خون بہہ جانے سے دماغی طورپر فوت قرار دیا گیا تھا۔ اس وقت اس کے حمل کا 16 واں ہفتہ جاری تھا۔ ڈاکٹروں نے اس کے دل کی دھڑکن گردوں ، پھیپھڑوں اور دیگر اعضائ کو زندہ رکھنے کی کوشش کی اور وہ مسلسل ماں کے بطن میں موجود بچی کی بھی دیکھ بحال کرتے رہے۔ بچی کی پیدائش کے بعد خاتون کو لگایا گیا مصنوعی آکسیجن ہٹا دیا گیا ہے۔اس سے قبل پرتگال میں 2016ءمیں ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا جب دماغی طورپر فوت ہونے والی ایک خاتون کے ہاں بچی نے جنم لیا تھا۔