احد رضا میر

” عہد وفا” میر ے پسندیدہ ڈراموں میں سے ایک ہے ‘ احد رضا میر

لاہور( عکس آن لائن)نامور اداکار احد رضا میر نے کہا ہے کہ” عہد وفا” میر ے پسندیدہ ڈراموں میں سے ایک ہے ،اس ڈرامے کے کردار کے لئے بڑی محنت کی اور کامیابی بھی ملی ۔ایک انٹر ویو میں احد رضا میر نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ ایسا کام کروں کہ لوگ میرے گرویدہ ہو جائیں اور اس کیلئے میں اپنی ہر ممکن کوشش کرتا ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ میںاپنے کسی بھی ڈرامے کی نشر ہونے والی قسط دیکھتا ہوں اور جب مجھے فارغ وقت ملتا ہے تو میں آرام سے بیٹھ کر تمام اقساط دیکھتا ہوں اور اور اپنی خامیاں نکالتا ہوں اور انہیں درست کرنے کی کوشش کرتا ہوں ۔ احد رضا میر نے کہا کہ ڈرامہ سیریل ” عہد وفا ”میرا پسندیدہ ڈرامہ ہے اور اس نے میرے پرستاروں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں