سعودی خواتین

سعودی عرب :قومی ترقی میں سعودی خواتین کے کردار کے فروغ کےلئے اصلاحات کا نفاذ

ریاض (عکس آن لائن)سعودی عرب میں ملک کی ترقی میں خواتین کے کردار کے فروغ کے لیے متعارف کردہ اصلاحات پرعمل درآمد کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔

خواتین کے حوالے سے نئی حکومتی اصلاحات کا مقصد مملکت کے باشندوں اور ملک میں مقیم شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا اور قومی ترقی میں سعودی خواتین کے کردار کو فروغ دیناہے۔ عر ب مےڈےا کے مطا بق اصلاحات نے سعودی خواتین کی زندگی پر دو سال سے بھی کم عرصے میں مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔سعودی کابینہ کی طرف سے خواتین سے متعلق سماجی اصلاحات اور اعلانات جن میں سفری دستاویزات کا حصول، شہری حیثیت ، روزگار اور سوشل انشورنس شامل ہیں پرعمل درآمد شرو کردیا ہے۔

نئی اصلاحات کے تحت 21 سال یا اس سے زیادہ عمر کی خواتین کے مملکت سے باہر سفرکی اجازت دے دی گئی ہے۔نئی ترامیم میں خواتین کو شہری حیثیت کی خدمات تک رسائی کی اجازت دینا بھی شامل ہے ، جیسے ذاتی حیثیت کے واقعات (جیسے شادی ، طلاق ، اسقاط حمل ، پیدائش اور موت) کی رجسٹریشن اور رپورٹنگ ، نیز انہیں اپنی منشائ کے مطابق رہائش کے حصول کا بھی حق دیاگیا ہے۔خواتین کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیےان کے لیے زیادہ سے زیادہ ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ اس طرح خواتین سعودی عرب کی قومی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرنے کے قابل ہوجائیں گی۔سعودی عرب کی حکومت نے دو سال قبل ملک میں نئی اصلاحات کا سفر شروع کیا اور ان پرعمل درآمدمیں کافی حد تک کامیاب رہا ہے۔

خواتین کے حوالے سے اصلاحات میں ڈرائیونگ کی اجازت، انسداد ہراسانی نظام کاقیام، خواتین کو کاروبار کی اجازت،کلید عہدوں پر خواتین کی تعیناتی ،نجی اور سرکاری شعبوں میں خواتین کے لیے ملازمت کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنا جیسی اصلاحات شامل ہیں۔ حکومت نے نہ صرف ان اصلاحات کا اعلان کیا بلکہ ان پرعمل درآمد بھی کرکے دکھایا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں