داعش

داعش کا فلپائن میں سابق باغی تنظیم پر حملہ،سات جنگجوہلاک

منیلا (عکس آن لائن)فلپائن میں داعش کی دہشتگردی کے نتیجے میں ایم آئی ایل ایف کے سات ارکان ہلاک ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے جنوبی علاقے شیریف سیدونا میں داعش کی فلپائنی شاخ کے دہشتگردوں نے گزشتہ ماہ حکومت کے سامنے ہتھیار ڈالنے والی مقامی تنظیم مورو اسلامی لبریشن فرنٹ کے جنگجوﺅں کے علاقے پر حملہ کرکے تنظیم کے سات ارکان کو قتل کردیا۔

فلپائنی فوج کی بٹالین6کے کمانڈر میجر جنرل ڈیوسڈاڈو کیریون نے مورو اسلامی لبریشن فرنٹ کو ہر ممکن تحفظ اور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم ایم آئی ایل ایف کو اسلحہ سمیت ہر قسم کی سہولیات مہیا کریں گے۔دوسری جانب یہ بھی اطلاع موصول ہورہی ہے کہ مورو اسلامی لبریشن فرنٹ کے ہلاک ہونے والے ارکان مسلح تھے اور انہوں نے حکومت سے امن مذاکرات کو مسترد کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں کے برخلاف ہتھیار نہیں ڈالے تھے۔

واضح رہے کہ دہشتگرد گروہ داعش 2014 سے فلپائن کے مسلم اکثریتی علاقوں میں پاوں جمانے کی کوششیں کررہا ہے جب کہ ان علاقوں میں مورو اسلامی لبریشن فرنٹ علیحدگی کے لیے مسلح تحریک بھی چلا رہا ہے اور دونوں کے درمیان نظریاتی اختلاف کے باعث پہلے بھی کئی بار جھڑپیں ہوچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں