تمباکو

تمباکوکی برآمد میں 8 ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر41.10 فیصد اضافہ،حجم 52.78 ملین ڈالر رہا

مکوآنہ (عکس آن لائن)ملک سے تمباکوکی برآمد میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر41.10 فیصد نموریکارڈکی گئی۔سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے فروری تک تمباکوکی برآمد سے ملک کو52.78 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 41.10 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں تمباکو کی برآمد سے ملک کو37.10 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

فروری میں تمباکوکی برآمد کاحجم 3.46 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجو گزشتہ سال فروری کے مقابلے میں زیادہ ہے، گزشتہ سال فروری میں تمباکوکی برآمد سے ملک کو2.42 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ مالی سال 2022 میں تمباکو کی برآمدات کاحجم 49.94 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں