فواد چوہدری

بھارت بالی ووڈ کے ذریعے چاند پر پہنچ سکتا ہے، وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری

اسلام آباد(عکس آن لائن) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھارتی خلائی مشن کی ناکامی پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ پڑوسی ملک صرف بالی وڈ کے ذریعے چاند پر پہنچ سکتا ہے۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بھارت بالی وڈ کی کسی فلم پر 100 کروڑ لگائے اور چاند پر پہنچ جائے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت کی ناکامی اس کی انتہاپسدانہ سوچ ہے اور انتہا پسند ہمیشہ ناکام ہوتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت خلا میں پہنچنا چاہتا ہے تو پہلے اپنی سوچ بدلے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں