کوئٹہ (عکس آن لائن ) کوئٹہ میں ڈینگی سے متاثرہ 4 مزید مریض سامنے آگئے ہیں۔فوکل پرسن فاطمہ جناح چیسٹ اسپتال کے مطابق اسپنی روڈ کے 4 رہائشیوں کو ڈینگی کے شبے میں اسپتال لایا گیا جہاں ٹیسٹ کے دوران ان کے جسم میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔ مریضوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
اسپتال کے فوکل پرسن کا کہنا ہے کہ چاروں مریض گزشتہ روز کراچی گئے تھے جہاں انہیں ڈینگی وائرس نے متاثر کیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ تمام مریضوں کو ڈینگی وائرس دیگر علاقوں سے لگا ہے۔اس سے قبل بھی کوئٹہ کے علاقوں سیٹلائٹ ٹان اور اغبرگ سے ڈینگی کے 4 مریضوں کو فاطمہ جناح اسپتال لایا گیا تھا۔