اسپتالوں کی نجکاری

ایم ٹی آئی آرڈیننس سے اسپتالوں کی نجکاری نہیں کی جارہی، وزیراعظم

اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ (ایم ٹی آئی) آرڈیننس سے اسپتالوں کی نجکاری نہیں کی جارہی ،تمام اسپتال سرکاری اسپتال ہی رہیں گے۔

جمعرات کو وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ آرڈیننس اسپتالوں کی اصلاحات کا حصہ ہے، میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ آرڈیننس سے اسپتالوں کی نجکاری نہیں کی جارہی، آرڈیننس کا مقصد سرکاری اسپتالوں کے نظام کوبہتربنانا ہے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بہترانتظام والے اسپتالوں سے مریضوں کوبہترسہولیات ملیں گی جب کہ تمام اسپتال سرکاری اسپتال ہی رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں