اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی کے پہلے مرحلے کے داخلوں کی آج آخری تاریخ ہے

اسلام آباد(عکس آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2021ءکے پہلے مرحلے میں پیش کئے گئے میٹرک)جنرل(، میٹرک )درس نظامی( ، ایف اے)جنرل(، ایف اے )درس نظامی(، آئی کام ، پی ایچ ڈی ایم فل/ایم ایس ایم ایس سی آنرز اور بی ایس سطح کے پروگراموں کے داخلوں کی آج )سوموار 22۔فروری(آخری تاریخ ہے۔اِن پروگرامز کے پراسپکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ (http://online.aiou.edu.pk) پر موجود ہیں۔تمام پروگرامز کے پراسپکٹس اور داخلہ فارم اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس، علاقائی کیمپسز/رابطہ دفاتر اور ملک بھر میں قائم کردہ سیل پوائنٹس سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔سیل پوائنٹس کی معلومات یونیورسٹی ویب سائٹ یا ہیلف لائن سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔طلباءکو الائیڈ بینک ، ایم سی بی ، یونائیٹڈ بینک اور فرسٹ وویمن بینک کی کسی بھی برانچ میں فیس جمع کروانا ہوگی۔واضح رہے کہ داخلہ فیس صرف بینک چالان ، جاز کیشن ، ایزی پیسہ اور یو پیسہ کی موبائیل ایپ *786#USSDسٹرنگ/ریٹیلر ایجنٹ/فرنچائرزاور موبی لنک ، ٹیلی نار ،یو بینک کی برانچز کے ذریعے قبول کی جائے گی ، چیک/بینک ڈرافٹ/پے آرڈر قابل قبول نہیں ہوگی۔ایم ایس سی)آنرز(،ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے انٹری ٹیسٹ 24۔فروری سے 3۔مارچ تک ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں