لاہور(عکس آن لائن) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدہولی فیملی ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے خصوصی قائم ہونے والے آؤٹ ڈور میں پہنچ گئیں۔صوبائی وزیر نے خصوصی آؤٹ ڈور میں ڈینگی کے شکار مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔پروفیسر ڈاکٹر عمر نے صوبائی وزیر صحت کو ڈینگی کے مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات بارے آگاہ کیا۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ ڈینگی کے مریضوں کی مناسب دیکھ بھال کیلئے ہولی فیملی ہسپتال میں خصوصی آؤٹ ڈور قائم کیاگیاہے۔
آؤٹ ڈور میں ڈینگی کے مریضوں کی رجسٹریشن ،داخلہ اور علاج معالجہ کی تمام سہولیات موجود ہیں۔انسداد ڈینگی مہم کو تیز کرنے سے صوبہ بھر کے ڈینگی کیسز میں واضح فرق نظرآ رہا ہے۔صوبائی وزیر نے کہاکہ ہیلپ لائن پر ڈینگی سے متعلق موصول ہونے والے شکایات پر فوری کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔تمام فیلڈافسران کو انسداد ڈینگی سرگرمیوں کی خود مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔