کراچی (عکس آن لائن) مسلم لیگ(ن)کے رہنما و سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ وزیر خزانہ خزانہ کا عہدہ لینے کی درخواست کی گئی تو وہ قبول نہیں کریں گے۔انہوں نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اسحاق ڈار کی غلط پالیسیوں سے پاکستان کو تو نقصان پہنچ رہا ہے لیکن ن لیگ بھی متاثر ہو رہی ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہاکہ میں نے کبھی اپنی ذات یا مفاد کے لیے پالیسی پر کام نہیں کیا بلکہ پاکستان کا سوچا،انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف وزرا کو نہیں دیکھتا پاکستان کی ساکھ کی بات کرتا ہے۔
پاکستان کی ساکھ اب پہلے جیسی نہیں رہی،ہمارا آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو جائے تو صورتحال بہتر ہو جائے گی۔انہوں نے کہاکہ احسن اقبال کی بین الاقوامی سطح پر اچھی شناخت ہے وہ وزیر خزانہ ہوسکتے ہیں،خواجہ آصف بھی معیشت سے متعلق آگاہی رکھتے ہیں۔