لاہور (عکس آن لائن) خوبرو پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید کے نئے فوٹو شوٹ نے فیشن کی دنیا میں دھوم مچا دی۔کئی پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ثنا جاوید کے نئے فوٹو شوٹ نے مداحوں کے دل جیت لئے۔اداکارہ ثناء جاوید نے حال ہی میں دلکش لہنگا چولی میں برائیڈل فوٹو شوٹ کروایا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز میں ان کے حسن کا جادو سر چڑھ کر بول رہا تھا۔
اس فوٹو شوٹ میں اداکارہ نے معروف کلاتھنگ برانڈ کا شاندار لہنگا چولی زیب تن کیا ہوا تھا جس پر ہوا نگوں کا کام اداکارہ کے حسن کو چار چاند لگا رہا ہے، ویڈیوز میں ثناء جاوید ہاتھ میں گلاب کا پھول تھامے ساتھی ماڈل کے ساتھ پوز دیتی دکھائی دے رہی ہیں۔اس فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا رکھا ہے جسے عوام اور فیشن کی دنیا میں دلچسپی لینے والوں کی جانب سے کافی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔