واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ کیپیٹل پر حملے کی تحقیقات کیلیے نائن الیون طرز کا کمیشن بنایا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسپیکر نینسی پلوسی نے نائن الیون طرز کا کمیشن بنانے کے لیے ڈیموکریٹس کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ ایوان اس معاملے پر جلد قانون سازی کرے گا تاکہ کیپیٹل ہل پرحملے کی تحقیقات کی جاسکے اور حقائق سامنے آئیں۔ انہوں نے خط میں کہا کہ کیپیٹل ہل کی سکیورٹی بڑھانے کے لیے رقم بھی مختص کی جائے گی۔ نینسی پلوسی نے یہ اقدام سابق صدر ٹرمپ کے سینیٹ سے مواخذے میں ناکامی پر کیا ۔واضح رہے کہ امریکی پارلیمنٹ کیپیٹل ہل پر حملے کے نتیجے میں ٹرمپ کے حامی عمارت کے اندر گھس گئے تھے اور اس دوران پرتشدد واقعات دیکھنے میں آئے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- مذہب کے معاملے پر جرات مندانہ فلم کرنا چاہتا ہوں، نصیر الدین شاہ
- شادی میں تاخیر کی وجہ کیرئیر ہونا چاہئے، اشنا شاہ
- وزیراعظم، کابینہ کو سامنے بٹھانے کی بات ججوں کے منصب کے مطابق ہے، نہ آئین و قانون کے، وزیر قانون
- دنیا بھر کی افواج کی طرح ہماری فوج بھی اپنی آئینی حدود میں رہے، محمود اچکزئی
- وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی سفارتخانہ آمد، ابراہیم رئیسی کے انتقال پر تعزیت