مونگ کی کاشت

کاشتکاروں کوبہاریہ کماد میں بہاریہ مونگ کی کاشت کی ہدایت

راولپنڈی (عکس آن لائن )محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ دالوں کی پیداوار میں اضافے کے لیے بہاریہ کماد میں بہاریہ مونگ کی کاشت کی جائے ۔

ترجمان نے کہاکہ دالیں سستے داموں 20 سے 25 فیصد تک پروٹین اور لحمیات فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ غذائیت کے اعتبار سے ہماری روزمرہ کی خوراک کو متوازن بنانے اور ملک کی آبادی میں مسلسل اضافہ کے پیش نظر دالوں کی پیداوار میں اضافہ بہت ضروری ہے۔زرعی ترجمان نے کہاکہ بہاریہ کاشتہ کماد کی ابتدائی 60 دن میں بڑھوتری کم ہوتی ہے اس لئے بہاریہ کماد میں بہاریہ مونگ کی مخلوط کاشت کی جاسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں