بیجنگ (نیوز ڈیسک) چینی مزدوروں اور کسانوں کی ریڈ آرمی کے لانگ مارچ کی فتح کے 90 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے ایک ایوننگ گالا “اوڈ ٹو دی لانگ مارچ” بیجنگ وقت کے مطابق 22 اکتوبر کی رات 8 بجے چائنا میڈیا گروپ کے سی سی ٹی وی ون، تفریحی چینل، دفاعی اور فوجی چینل سمیت ٹی وی چینلز پر، اور CCTV.com سمیت دیگر نیو میڈیا پلیٹ فارمز پرنشر کیا جائےگا۔ اس گالا کا موضوع “لانگ مارچ کے عظیم جذبے کو فروغ دینا اور نئے دور میں لانگ مارچ پر گامزن ہونا” ہے۔
اس گالا میں “جدو جہد کا راستہ “،”فیصلہ کن موڑ کا راستہ”، “دلوں کو جوڑنے کا راستہ”، “قین کا راستہ” اور “فتح کا راستہ” کے عنوانات پر مشتمل پانچ حصوں کے ذریعے ریڈ آرمی کے لانگ مارچ کے کٹھن اور غیر معمولی تاریخی سفر کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا اور ساتھ ہی اس عہد کے اس پُرعزم پیغام کو بھی اجاگر کیا جائے گا کہ “نیا سفر دراصل ایک نیا لانگ مارچ ہے” ۔