چینی وزیر خا رجہ

چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کی جانب سے بیجنگ میں سالِ نو کی تقریب کا انعقاد

بیجنگ (نیوز ڈیسک) بیجنگ میں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی نے سالِ نو کی تقریب کا اہتمام کیا۔ صدر شی جن پھنگ اور وزیر اعظم لی چھیانگ سمیت سی پی سی اور دیگر حکومتی رہنماؤں نے مختلف جمہوری جماعتوں کی مرکزی کمیٹیوں، آل چائنا فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس، غیر جماعتی شخصیات کے نمائندوں، مرکزی اور ریاستی اداروں کے متعلقہ محکموں کے ذمہ دار ان اور دارالحکومت میں تمام قومیتی گروہوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے نمائندوں کے ساتھ نئے سال کا استقبال کیا۔

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، صدر مملکت اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ 2025 ایک غیر معمولی سال رہا ہے ۔ ہم نے جدوجہد کرتے ہوئے درپیش چیلنجز کو دور کر کے معاشی اور سماجی ترقی کے اہم اہداف کو کامیابی سے حاصل کیا ۔ چین کی معیشت نے مضبوط لچک اور توانائی کا مظاہرہ کیا ہے، ملک نے اصلاحات اور کھلے پن میں نئے قدم اٹھائے ہیں، لوگوں کے ذریعہ معاش کا بہتر تحفظ کیا گیا ہے، اور مجموعی سماجی صورتحال مستحکم رہی ہے۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ رواں سال سی پی پی سی سی نے اصلاحات کو مزید آگے بڑھانے اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے مشورے اور تجاویز پیش کرتے ہوئے پارٹی اور ملک کی ترقی میں نئی شراکتیں کی ہیں۔