شی جن پھنگ

چینی صدر کی عوام کے لیے مستقل گہری فکر عوام کے ساتھ شی جن پھنگ کا رشتہ کبھی تبدیل نہیں ہوا

بیجنگ (نیوز ڈیسک) گزشتہ ایک برس کے دوران چینی صدر شی جن پھنگ نے ہمیشہ عوام کو دل میں بسائے رکھا اور ان کے لیے مسلسل متحرک رہے۔ وہ مختلف علاقوں میں گئے، تبدیلیوں کا مشاہدہ کیا، عوامی آواز سنی، اعتماد مضبوط کیا اور ترقی کے راستے تلاش کیے۔

ان کے ایک ایک مخلصانہ جملے میں عوام کے لیے گہری فکر اور خلوص جھلکتا ہے، جبکہ ایک ایک گرمجوش لمحہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ عوام کے ساتھ ان کا رشتہ کبھی تبدیل نہیں ہوا۔عوام کی زندگی کو مزید خوشحال بنانا ہمیشہ سے صدر شی جن پھنگ کی سب سے گہری اور مستقل فکر رہا ہے۔