بیجنگ (نیوز ڈیسک) 2025میں صدر شی جن پھنگ کی قیادت میں چینی خصوصیات کی حامل بڑی طاقت کی سفارت کاری نے ہنگامہ خیز عالمی منظرنامے میں امن ، ترقی اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کی آواز بلند کی۔
گزشتہ ایک سال کے دوران صدر شی جن پھنگ نے مختلف ممالک کے رہنماؤں اور اعلیٰ حکام کے ساتھ گہرے اسٹریٹجک رابطے قائم کیے، فریقین کے مشترکہ مفادات کے دائرے کو مسلسل وسعت دی اور عالمی برادری کو اتحاد و تعاون مضبوط بنانے کی ترغیب دی۔ تیز رفتار عالمی تبدیلیوں کے پس منظر میں صدر شی جن پھنگ نے گلوبل گورننس انیشی ایٹو پیش کیا، جس نے عالمی حکمرانی کو بہتر بنانے کے لیے فکری رہنمائی فراہم کی اور بین الاقوامی برادری کو مشاورت، مشترکہ تعمیر اور مشترکہ استفادے کے اصولوں کے تحت صحیح عالمی راہ پر ہم قدم ہونے کی جانب آگے بڑھایا۔
تین ستمبر کو جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشزم مخالف جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر ایک عظیم الشان یادگاری تقریب منعقد ہوئی، جس میں صدر شی جن پھنگ کے ہمراہ 26 غیر ملکی سربراہانِ مملکت اور حکومت نے بیجنگ میں شرکت کی۔
صدر شی جن پھنگ نے اپنے پُراثر خطاب میں واضح الفاظ میں کہا:”چینی عوام تاریخ اور انسانی تہذیب کی ترقی کے درست رخ پر مضبوطی سے کھڑے ہیں، ہم امن پر مبنی ترقی کی راہ پر ثابت قدم رہیں گے اور دنیا کے تمام عوام کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کا ہم نصیب سماج تعمیر کریں گے۔”
شی جن پھنگ کے سفارتی نظریات کی رہنمائی میں، چینی خصوصیات کی حامل بڑی طاقت کی سفارت کاری انسانی مستقبل کو پیشِ نظر رکھنے اور عوامی فلاح و بہبود کو مرکزِ توجہ بنانے والی ذمہ دارانہ سوچ اور عملی کردار کو نمایاں طور پر اجاگر کر رہی ہے۔