بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کی اسٹیٹ کونسل کے پریس آفس میں وزارت ٹرانسپورٹیشن کے متعلقہ انچارج نے بتایا کہ “چودہویں پانچ سالہ منصوبے” کے اہم ٹرانسپورٹ منصوبوں میں مجموعی طور پر پیشرفت مستحکم رہی ہے، اور قومی جامع سہ جہتی ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کی تعمیر میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔
قومی جامع سہ جہتی ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کا بنیادی ڈھانچہ تقریباً مکمل ہو چکا ہے، جو ملک کے 80 فیصد سے زیادہ کاؤنٹی سطح کے انتظامی علاقوں کو جوڑتا ہے، اور تقریباً 90 فیصد معیشت اور آبادی کو خدمات فراہم کرتا ہے۔ ٹرانسپورٹ میں مستقل اثاثوں کی سرمایہ کاری 18.8 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت ٹرانسپورٹیشن کے نائب وزیر لی یانگ نے کہا کہ توقع ہے کہ اس سال کراس ریجن افراد کے کل ٹرپس 66 ارب سے زیادہ ہوں گے، اور تجارتی مال برداری 58 ارب ٹن سے زائد ہوگی، دونوں میں سال بہ سال تقریباً 3.5 فیصد کا اضافہ ہے۔ بندرگاہوں کی بیرونی تجارت میں کنٹینر ز کی ہینڈلنگ تقریباً 9.6 فیصد بڑھے گی، بین الاقوامی ہوائی مال برداری 20 فیصد بڑھے گی، اور ایکسپریس سروسز کی مقدار تقریباً 13.5 فیصد بڑھے گی۔