بیجنگ (نیوز ڈیسک) چینی وزارت تجارت کے شعبہ خدماتی تجارت کے سربراہ نے جنوری سے نومبر 2025 تک خدمات میں تجارت کی ترقی کے حوالے سے آگاہ کیا ۔
تفصیلات کے مطابق جنوری سے نومبر 2025 تک، چین کی خدمات کی تجارت میں مستحکم اضافہ جاری رہا اور خدمات کی کل درآمدات اور برآمدات 7.20237 ٹریلین یوآن تک پہنچیں ، جو کہ سال بہ سال 7.1 فیصد کا اضافہ ہے۔ اس میں علم پر مبنی خدمات کی تجارت نے ترقی کو برقرار رکھا۔
جنوری سے نومبر تک علمی خدمات کی درآمدات اور برآمدات 5.6 فیصد اضافے کے ساتھ 2.73057 ٹریلین یوآن تک پہنچیں۔ سفری خدمات میں درآمدات اور برآمدات 8.2 فیصد اضافے کے ساتھ 1.97627 ٹریلین یوآن تک پہنچیں۔