چین

چین کی جی ڈی پی 8066 ۔134 ٹریلین یوان تک پہنچ گئی

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین کے قومی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق حتمی تصدیق کے بعد سال 2024 میں چین کی جی ڈی پی 8066 ۔134ٹریلین یوان رہی، جس میں ابتدائی شمار کے مقابلے میں101.8 بیلین یوان کی کمی ہوئی۔ مستقل قیمتوں پر حساب کرنے پر، پچھلے سال کے مقابلے میں اس میں پانچ فیصد اضافہ ہوا ہے جو ابتدائی شمار کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے۔

چین کی وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلقہ حکام کے مطابق 2025 میں پورے سال کے دوران مقررہ حجم سے زیادہ صنعتی اداروں کی اضافی مالیت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.9 فیصد اضافے کی توقع ہے۔ اعدود و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2025 میں ڈیجیٹل صنعت کی کاروباری آمدنی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 9 فیصد اضافہ متوقع ہے۔