بیجنگ (نیوز ڈیسک) امریکی وزارت برائے ہوم لینڈ سکیورٹی نے امریکی وفاقی حکومت کی سویلین انتظامی ایجنسیوں پر چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک اور اس سے ملحقہ اداروں کی تیار کردہ مصنوعات اور خدمات کی خریداری پر پابندی کا اعلان کیا، اور متعلقہ اداروں کے انفارمیشن سسٹم سے ایسی مصنوعات اور خدمات کو ہٹانے کا حکم دیا۔ چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے اس پر شدید عدم اطمینان اور سخت مخالفت کا اظہار کیا۔
ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو نظر اندازکرتے ہوئے نام نہاد قومی سلامتی کے بہانے چینی اے آئی کمپنیوں پر امتیازی پابندیاں عائد کی ہیں ۔
درحقیقت، یہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے تجارتی مسائل کو سیاسی رنگ دینا، اسے آلہ کے طور پراستعمال کرنا اور قومی سلامتی کے نام پر چین پر دباؤ ڈالنا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کرے اور اپنے غلط طرز عمل کو فوری طور پر درست کرے۔انہوں نے کہا کہ چین صورتحال پر گہری نظر رکھے گا اور چین کے مفادات کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی اقدام کے جواب میں تمام ضروری اقدامات اختیار کرے گا ۔