بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین نے جمعہ کی صبح 7 بج کر 26 منٹ پر، ہائی نان کمرشل اسپیس لانچ سائٹ سے لانگ مارچ 8 اے کیریئر راکٹ کے ذریعے سیٹلائیٹ انٹرنیٹ کے لیے لو ارتھ آربٹ میں 17 سیٹلائیٹس کامیابی سے لانچ کر دیے۔
سیٹلائیٹس کامیابی سے مقررہ مدار میں داخل ہو گئے ہیں اور یہ لانچ مشن مکمل طور پر کامیاب رہا ۔