ہائی اسپیڈ

چین میں ہائی اسپیڈ ریلوے کی آپریٹنگ لمبائی 50 ہزار کلومیٹر سے تجاوز کر گئی

بیجنگ (نیوز ڈیسک) شی آن سے یان آن تک ہائی اسپیڈ ریلوے کا باضابطہ افتتاح ہوا، جس کے ساتھ ہی چین میں ہائی اسپیڈ ریلوے کی آپریٹنگ لمبائی 50 ہزار کلومیٹر سے تجاوز کرچکی ہے اور یوں دنیا بھر میں سب سے بڑا اور جدید ترین ہائی اسپیڈ ریلوے نیٹ ورک قائم ہوگیا ہے ۔

اسی دن، سنکیانگ کے شہر ارومچی سے یولی ہائی وے کا بھی افتتاح ہوا جس کی کل لمبائی 324.7 کلومیٹر ہے اور یہ تھیان شان پہاڑوں کے شمال اور جنوب کو جوڑتی ہے۔ یولی ہائی وے پر واقع تھیان شان شنگ لی ٹنل دنیا کی سب سے طویل ہائی وے ٹنل ہے جو عمودی گہرائی کے حوالے سے بھی دنیا میں ایک ریکارڈ ہے ۔