اسپورٹس

چین میں سی ایم جی اسپورٹس گلوری نائٹ کا انعقاد

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چائنا میڈیا گروپ اسپورٹس گلوری نائٹ 2025 کا بیجنگ میں انعقاد کیا گیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ اور چین کے قومی محکمہ کھیل کے سربراہ گاؤ جی ڈان سمیت دیگر مہمانوں نے ایونٹ میں شرکت کی۔

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی صدرکرسٹی کوونٹری نے ایک ویڈیو پیغام بھیجا ،جس میں ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی گئی۔ کوونٹری نے کہا کہ 2025 میں چینی کھلاڑیوں نے اپنے جوش و جذبے، لگن اور شاندار کارکردگی سے دنیا کو بار بار متاثر کیا ہے۔ 2026 میلان-کورٹینا سرمائی اولمپکس کے تناظر میں ہم تمام چینی کھلاڑیوں کو ان کی بہترین تیاریوں کے لئے نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی جانب سے اولمپک جذبے کی نسل در نسل منتقلی کو یقینی بنانے کے لئے چائنا میڈیا گروپ اور چینی اولمپک کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔