بیجنگ (نیوز ڈیسک) چودھویں نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے انیسویں اجلاس میں چودھویں این پی سی کا چوتھا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ فیصلے کے مطابق چودھویں این پی سی کا چوتھا اجلاس 5 مارچ 2026 کو بیجنگ میں منعقد ہوگا۔
حال ہی میں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی چودھویں قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کے پینتالیسویں اجلاس میں چودھویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے چوتھے اجلاس بلانے کے فیصلے کے مسودے کا جائزہ لیا گیا اور اس کی منظوری دی گئی۔ فیصلے میں سفارش کی گئی ہے کہ چودھویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کا چوتھا اجلاس 4 مارچ 2026 کو بیجنگ میں منعقد کیا جائے۔