فواد چوہدری

نام نہاد لبرلز عمران خان کی نفرت میں اندھے ہوچکے ہیں،فواد چوہدری

اسلام آباد(عکس آن لائن ) وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نام نہاد لبرلز عمران خان کی نفرت میں اندھے ہوکر انتہاپسندوں کے مارچ کو سپورٹ کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے ان لبرلز کو نام نہاد کہا جو اپوزیشن کے مارچ کو سپورٹ کررہے ہیں جس کا مقصد جمہوریت کو خطرے میں ڈالنا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایسے مارچز کی کامیابی کا مطلب جمہوریت کا خاتمہ ہے، ایسے مارچز کا مقصد طالبان اسٹائل حکومت کا قیام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں