اسلام آباد(عکس آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے ڈسکہ فائرنگ واقعہ میں کارکنوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ ثبوت ہے کہ (ن) لیگ دھونس، دھاندلی، تشدد اور غنڈہ گردی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ لیگی جھتوں نے پولنگ سٹیشنز کو یرغمال بنا کر ووٹ کی عزت کو تار تار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف انتخابات میں شفافیت جبکہ اپوزیشن خرید وفروخت اور پیسے کی سیاست کا تسلسل چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسکہ واقعہ کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، دعا ہے کہ اللہ تعالی جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل دے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- عوام کے لیے چینی صدر کی مخلصانہ لگن
- امریکہ کی جانب سے بارہا یہ جھوٹ پھیلانا ناقابل قبول ہے کہ چین جنگ میں روس کی حمایت کرتا ہے، چینی نمائندہ
- برازیل اور چین نے ایک جامع اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی ہے، نا ئب صدر برا زیل
- چین کی معیشت اعلی معیار کی ترقی کے مرحلے میں منتقل ہوگئی ہے، چینی صدر
- جنوبی افریقہ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر چینی صدر کی رامافوسا کو مبارکباد