لاہور( عکس آن لائن)ناموراداکار وپروڈیوسر ہمایوں سعید نے اداکارہ مائرہ خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انتہائی لگن سے کام کرنے والی اداکارہ ہیں اسی لئے انہوں نے بہت جلد کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہاکہ مائرہ خان اپنے کردار کا بہت باریک بینی سے جائزہ لیتی ہیں اور اسے عکسبند کراتے ہوئے بھی جب تک انہیں اطمینان نہ ہو جائے اس سین کو بار بار کرتی ہیں ۔ ہمایوں سعید نے کہا کہ جب کوئی اچھا کام کرتا ہے تو ہماراحق بنتا ہے کہ اس کی تعریف کی جائے اور مائرہ خان واقعی تعریف کے قابل ہیں ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ ہم نے یہ طے کررکھاہے کہ اگرہم کچھ پراجیکٹس میں اکٹھے کام کریں گے تو پھر ہم نے اس میں کچھ وقفہ بھی دینا ہے اور اسی وجہ سے حالیہ مہینوں میں ان کے ساتھ کوئی پراجیکٹ نہیں ہوا لیکن انہوں نے عندیہ دیا کہ ہم جلد اکٹھے کام کریں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- وزیرِ اعظم شہباز شریف 4 جون سے 8 جون تک چین کا دورہ کرینگے ، اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں ہونگی
- 9 مئی والے حکومتوںمیں آئیں گے، وزیراعلی بنیں گے تو یہ سوالیہ نشان ہے’فیصل کریم کنڈی
- گوادر عالمی معیار کا پورٹ سٹی بنے گا جہاں عوام کے لیے بے پناہ مواقع ہوں گے، احسن اقبال
- رواں سال ٹیکس وصولی میں 30 فیصد اضافہ ، ٹیکس کی بنیاد کو مزید وسعت دینے کی کوششیں جاری ہیں،مصدق ملک
- بانی پی ٹی آئی کی پوسٹ پر تحقیقات کرنی ہیں تو حمود الرحمن کمیشن رپورٹ پبلک کرنا پڑیگی’ بابر اعوان