اسلام آباد (عکس آن لائن) امریکا سے سرمایہ کاروں کا ایک بڑا وفد پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں 100 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کر نے کے لیئے پا کستان پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکاکے مثبت اثرات آنا شروع ہوگئے اور وزیراعظم کی دورہ امریکامیں بزنس کمیونٹی سے ہوئی ملاقاتیں کام کر گئیں، امریکا سے سرمایہ کاروں کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے ،
وفد پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں 100 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان کرے گا،امریکی وفد نے وفاقی وزیر امورکشمیرگلگت بلتستان علی امین گنڈاپورسے ملاقات کی ، ملاقات میں اسکردوسمیت گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں سیاحتی مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا،وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپورکی جانب سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقع پر بریفنگ بھی دی گئی، علی امین گنڈا پور نے کہا کہ گلگت بلتستان 72سال سے ٹیکس فری زون ہے، چین کے قریب ہونے سے برآمدی کاسٹ انتہائی کم ہے،وفاقی حکومت نے سکردو ایئرپورٹ پر عالمی طرز پر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، گلگت بلتستان میں فری میڈوز‘ صحرا‘ دریا‘ ہریالی اور وائلڈ لائف سمیت سب کچھ دستیاب ہے پرکشش مقام ہونے کے باعث عوام کی بڑی تعداد وہاں جانے کی خواہشمند ہے۔،
گلگت بلتستان کو آزاد کشمیر سے ملانے کے لئے ایشین بنک کے تعاون سے ایک شاہراہ تعمیر کریں گے۔ گلگت بلتستان میں غیر ملکی سیاحوں کے لئے این او سی کی شرط بھی ختم کردی ہے۔ سابقہ حکومتوں نے ملکی وسائل کی لوٹ مار کی۔ عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت سیاحتی ترقی کے ہنگامی اقدامات کررہی ہے،پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے آئے امریکی وفد نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کافیصلہ عمران خان،ٹرمپ کی ملاقاتوں کے بعدکیا، موجودہ حکومت پرمکمل اعتماد ہے اس لیے سرمایہ کاری کررہے ہیں
، شمالی علاقہ جات اسکردو،چترال میں سیاحت اورہوٹلنگ انڈسٹری میں سرمایہ ہو گی، کچھ دنوں سے پاکستان گھوم رہے ہیں یہ بہت خوبصورت ہے، پاکستان کےساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے سنجیدہ ہیں، جتنا پاکستان کو دیکھ رہے ہیں اتنا زیادہ پسند آ رہا ہے، پاکستان خوبصورت ہے یہاں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں ، ابتدائی طور پر ہم 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے جا رہے ہیں۔ ام ریکی وفد نے حیرا نگی سے سوال کیا کہ اتنی خو بصو رت علا قہ میں ابھی تک ایئر پو رٹ کیو ں قا ئم نہیں کیا جا سکا جس پر و فا قی وزیر نے کہا کہ بہت جلد ایئر پو رٹ بھی تعمیر کیا جا ئیگا۔بر یفنگ میں گو ر نر گلگت بلتستان را جا جلال، اور وزیر اعظم کے معاون خصو صی افتخار درا نی نے بھی شر کت کی۔