سگریٹس

سگریٹس بنانے والی کمپنیوں نے فی پیکٹ قیمت میں 10روپے اضافہ کر دیا

لاہور(عکس آن لائن) سگریٹس بنانے والی کمپنیوںنے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا نفاذ ہونے سے قبل ہی سگریٹس کے فی پیکٹ میں10روپے ۔ وفاقی بجٹ میں سگریٹس بنانے والی کمپنیوں پر ٹیکسز میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے تاہم اس کے نفاذ سے قبل ہے مختلف برانڈز کے سگریٹس کی قیمتوںمیں اضافہ کر دیا گیاہے۔

10روپے اضافے سے90روپے کا پیکٹ 100،50روپے والا پیکٹ 60روپے جبکہ 200روپے میں فروخت ہونے والے پیکٹ کی قیمت210روپے کر دی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق بجٹ کے نفاذ کے بعد قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں