ما سکو (نیوز ڈیسک)روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ روس تائیوان کی علیحدگی کی ہر طرح کی کارروائیوں کی مخالفت کرتا ہے، اور یہ کہ تائیوان کا معاملہ درحقیقت کچھ ممالک کے لیے چین کو روکنے کا ایک فوجی اسٹریٹجک آلہ بن چکا ہے۔
روسی وزارت خارجہ نے اس بات پر دوبارہ زور دیا کہ تائیوان کے معاملے پر روس کا اصولی موقف واضح اور مستقل ہے، اور اعلیٰ قیادت کی جانب سے کئی بار اس کی توثیق کی گئی ہے۔
روس کا واضح موقف ہے کہ تائیوان چین کا اٹوٹ حصہ ہے، اور روس تائیوان کی علیحدگی کی تمام تر کارروائیوں کی مخالفت کرتا ہے۔ روس کا خیال ہے کہ تائیوان کا معاملہ چین کا داخلی معاملہ ہے، اور چین کو ملکی اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کا دفاع کرنے کا بھرپور قانونی حق حاصل ہے۔