چینی وزارت خا رجہ

تائیوان کا معاملہ چین کے بنیادی مفادات کا مرکز ہے، چینی وزارت خا رجہ

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے ایک رسمی پریس کانفرنس میں ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کی جانب سے تائیوان جزیرے کے قریب فوجی مشق کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چینی پیپلز لبریشن آرمی کی طرف سے کی جانے والی فوجی مشق “تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں کی طاقت کے ذریعے علیحدگی حاصل کرنے کی سازشوں کے خلاف اور قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ایک ضروری کارروائی ہے ۔پیر کے روز

ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کی انتظامیہ “تائیوان کی علیحدگی ” کے موقف پر قائم ہے جو “امریکہ پر انحصار کرتے ہوئے علیحدگی حاصل کرنے” کی کوشش کر رہی ہے ، اور تائیوان کو “گولہ بارود کے ڈپو” میں تبدیل کرنا چاہتی ہے ، جس سے ” امن کو تباہ کرنے والے ” ، ” بحران پیدا کرنے والے ” اور “جنگ کا پروپیگنڈہ کرنے والے ” کا اصل چہرہ مکمل طور پر بے نقاب ہو گیا ہے ۔ترجمان کا کہنا تھا کہ بیرونی طاقتوں کی “‘تائیوان کے ذریعے چین کو محدود کرنے ‘ کی ناکام کوششیں اور ان کا تائیوان کو مسلح کرنا صرف اور صرف ‘تائیوان کی علیحدگی ‘ کی غلط سوچ کو بڑھا کر تائیوان کو جنگ کی خطرناک صورتحال میں دھکیلنا ہے ۔

لین جیئن کا کہنا تھا کہ تائیوان کا معاملہ چین کے بنیادی مفادات کا مرکز ہے۔ چین کا اپنی قومی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا عزم غیر متزلزل ہے۔ تائیوان کے معاملے پر کسی بھی اشتعال انگیزی کا چین کی طرف سے سخت جواب دیا جائے گا، اور چین کی وحدت میں رکاوٹ ڈالنے کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔