لاہور( عکس آن لائن)باسمتی چاول کی جیوگرافیکل انڈیکیشن (جی آئی)رجسٹریشن کے بعد پاکستان نے گلابی نمک کی بھی رجسٹریشن کرانے کا فیصلہ کرلیا۔وزارت تجارت کے حکام نے انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن (آئی پی او)پاکستان کے نمائندوں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا جہاں یہ فیصلہ کیا گیا کہ حکومت جیوگرافیکل انڈیکیشنز ایکٹ 2020 کے تحت گلابی نمک کو بھی رجسٹرڈ کرائے گی۔اجلاس کے دوران حکام نے جی آئی ٹیگ کی رجسٹریشن کیلئے ممکنہ مصنوعات پر غور کیا تاکہ دوسرے ممالک میں پاکستانی مصنوعات کے غیرمجاز استعمال پر قابو پایا جائے۔عبدالرزاق دائود کے مطابق اس مقصد کیلئے وفاقی کابینہ کی منظوری کے ساتھ ایک رجسٹرار مقرر کیا جائے گا، اسی کے ساتھ دیگر مصنوعات کی ترجیحی بنیادوں پر جی آئی رجسٹریشن کیلئے کارروائی بھی شروع کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس،پاکستان کا غزہ محاصرے کیخلاف مشترکہ جہدوجہد کا مطالبہ
- پاکستان میں سرمایہ کاری اورترقی کیلئے اقدامات پرسعودی قیادت کے شکرگزارہیں،وزیراعظم
- تاریخ ساز دن،پہلا پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب کیو چاند پر روانہ، وزیراعظم کی قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
- سپریم کورٹ، پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ8 مئی کو سماعت کے لیے مقرر
- غذائی قلت ایک تشویشناک مسئلہ ہے ، اس سے ہر قیمت پر نمٹنا ہوگا، وزیراعلی سندھ