اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت ایف اے ٹی ایف کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتا ہے۔وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایف اے ٹی ایف سے متعلق بیان میں کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کے فضل سے بھارت کو ناکامی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہا ہے، ہم نے قانون سازی سمیت اس حوالے سے بھرپور کوششیں کیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ٹیرر فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کے خلاف سنجیدہ ہے، ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت چکائی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 27 میں سے 24 پوائنٹس پر مکمل عمل درآمد کر لیا ہے، جون تک بقیہ 3 پوائنٹس پر بھی عمل درآمد کر لیں گے۔وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں 13 ممالک نے پاکستان کے اقدامات کو سراہا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- بات چیت ہی ملکی مسائل کا حل ہے، میں پل کا کردار ادا کرتا رہا ہوں ،عارف علوی
- وزیراعلیٰ مریم نواز پاکستان میں ایک برانڈ بن چکی ہیں’ عظمیٰ بخاری
- خیبرپختونخوا میں ناجائز لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی تو لوگوں کو سڑکوں پر نکالوں گا، اسد قیصر
- تحریک انصاف اور عمران خان ایک حقیقت ہیں، رانا ثنااللہ
- تاجر برادری کاملکی معاشی وسماجی ترقی میں کردار بہت اہم ہے،یوسف رضاگیلانی