چینی وزارت تجارت

چینی صدر کی صدارت میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کا پارٹی کے طرز عمل پر اجلاس

بیجنگ (نیوز ڈیسک) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے ایک اجلاس منعقد کیا جس میں سینٹرل ڈسپلن انسپکشن کمیشن اور نیشنل سپرویژن کمیشن کے کام کی رپورٹ سنی گئی اور 2026 میں پارٹی کے طرز عمل اور بدعنوانی کے خلاف کام کرنے کی منصوبہ بندی پر بات کی گئی ۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں کہا گیا کہ 2025 میں،سینٹرل ڈسپلن انسپکشن کمیشن، اور تمام سطحوں پر نگرانی کرنے والے اداروں نے شی جن پھنگ کے نئے دور کے سوشلسٹ نظریات کے مطابق کام کیا، پارٹی کے طرز عمل کی تعمیر اور بدعنوانی کے خلاف کام کیا، ڈسپلن اور نگرانی کے کام میں نئی پیش رفت اور نتائج حاصل کیے۔

اجلاس میں زور دیا گیا کہ 2026 میں، تمام سطحوں پر ڈسپلن انسپکشن اور نگرانی کے ادارے مزید ٹھوس اقدامات اپناتے ہوئے پارٹی کی سخت نگرانی کو مزید فروغ دیں گے تاکہ “پندرہویں پانچ سالہ منصوبے” کے دوران اقتصادی اور سماجی ترقی کے لیے مضبوط ضمانت فراہم کی جا سکے۔

اس سے قبل، شی جن پھنگ نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی سٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی، جس میں اتفاق کیا گیا ہے کہ اگلے سال 12 سے 14 جنوری تک بیسویں سینٹرل ڈسپلن انسپکشن کمیشن کا پانچواں مکمل اجلاس منعقد کیا جائے گا۔