بیجنگ (نیوز ڈیسک) بیجنگ میں چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے پیپلز براڈکاسٹنگ سروس کے قیام کی پچھیاسیویں سالگرہ کے موقع پر ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا، جس میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے نائب سربراہ ، چائنا میڈیا گروپ کے صدر اور ایڈیٹر انچیف شین ہائی شیونگ نے شرکت کی اور خطاب کیا۔
سی این آر کے تجربہ کار اور نئے میزبانوں، ماہرین، اسکالرز، اور سامعین کے نمائندوں نے پارٹی کی آواز پہنچانے، رائے عامہ کی رہنمائی کرنے، بہترین ثقافت کی ترویج اور اختراعی اور مربوط ترقی کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور نئے دور میں عوامی نشریاتی خدمات میں اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے تجاویز پیش کیں۔
اجلاس میں نشاندہی کی گئی کہ اپنی 85 سالہ شاندار تاریخ پر نظر ڈالتے ہوئے پیپلز براڈکاسٹنگ سروس کی ترقی اور پیشرفت ہمیشہ پارٹی اور ملک کی ترقی سے ہم آہنگ اور عوامی توقعات کے مطابق ہی آگے بڑھی ہے۔
اٹھارہویں سی پی سی نیشنل کانگریس کے بعد سے، پیپلز براڈکاسٹنگ سروس نے سی ایم جی کے عالمی سطح کے نئے مین اسٹریم میڈیا کی تعمیر کے عمل میں اعلیٰ معیار کی ترقی اور مربوط جدت طرازی حاصل کی ہے، جس سے اس کی قیادت، نشریات اور اثر و رسوخ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور قومی نشریاتی ادارہ نئے دور میں پہلے سے کہیں مضبوط ،متحرک اور پر اثر ہو گیا ہے