اسلام آباد(عکس آن لائن)پرائیویٹ حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی شروع ہوگئی،سکیم کے تحت 37 ہزار 903 عازمین درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔وزارت مذہبی امورکے مطابق پرائیویٹ حج آپریٹرزگزشتہ برس کے عازمین کو پہلے موقع دیں گے،
گزشتہ سال حج سے محروم رہ جانے والے22 ہزار97عازمین نے رجسٹریشن کروائی، پرائیویٹ حج آپریٹرز گزشتہ سال کے عازمین کی رجسٹریشن مکمل ہونے کا بیان حلفی دیں گے۔وزارت مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج آپریٹرزکا کوٹہ60 ہزارمقررکیا گیا ہے،22 ہزار97 عازمین گزشتہ برس کے37 ہزار903 نئے درخواست گزارحج پر جاسکیں گے۔