ترجمان

نیدرلینڈز کی حکومت کو فوری طور پر نیکسپیریا نیدرلینڈز کے سابق ایگزیکٹو کو کارپوریٹ کورٹ سے اپنا مقدمہ واپس لینے پر آمادہ کرنا ہوگا ، چینی وزارت تجارت

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے نیکسپیریا کے معاملے پر کہا کہ چینی حکومت نے عالمی سیمی کنڈکٹر سپلائی چین کے حوالے سے اپنا ذمہ دارانہ رویہ اپناتے ہوئے اہل اور شہری مقاصد کے لئے استعمال ہونے والی چپس کی برآمد ات کو استثنا دیا ، جس سے سیمی کنڈکٹر کی سپلائی چین کے استحکام اور ہموار بہاؤ کے لیے ضروری حالات پیدا کیے گئے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی چینی حکومت نےمتعلقہ صنعتی ادارے پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعات کو جلد از جلد مذاکرات کے ذریعے حل کرے۔ ترجمان نےاس بات پر زور دیا کہ نیکسپیریا کے مسئلے کی بنیادی وجہ نیدرلینڈز کی حکومت کی جانب سے صنعتی ادارے کے آپریشن میں نامناسب انتظامی مداخلت ہے۔

چپس کی قلت کے حوالے سے خدشات کو مکمل طور پر دورکرنے کے لیے،نیدرلینڈز کی حکومت کو فوری طور پر اپنا ایگزیکٹو آرڈر منسوخ کرتے ہوئے نیکسپیریا نیدرلینڈز کے سابق ایگزیکٹو کو کارپوریٹ کورٹ سے اپنا مقدمہ واپس لینے پر آمادہ کرنا چاہیے تاکہ کمپنیوں کے درمیان مذاکرات کے لیے سازگار حالات پیدا کئے جائیں، چینی اور غیر ملکی آٹوموبل مینوفیکچرنگ کمپنیوں کی چپس سپلائی کو جلد از جلد بحال کیا جائے اور عالمی سیمی کنڈکٹر سپلائی چین کی سلامتی اور استحکام کی بحالی میں نیدرلینڈز کی ذمہ داریوں کو پورا کیا جائے۔