سی پی سی کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے اجلاس کی روح پر عمل کے لیے شی جن پھنگ کا اہم مضمون چھیو شی میگزین میں شائع ہوگا

بیجنگ (نیوز ڈیسک) یکم جنوری 2026 کو شائع ہونے والے چھیو شی میگزین کے پہلے شمارے میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا اہم مضمون شائع ہوگا، جس کا عنوان ہے”سی پی سی کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس کی روح کا مطالعہ اور اس پر عمل درآمد”۔

مضمون میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں منظور کردہ “تجاویز” “پندہویں پانچ سالہ منصوبے ” کے دوران چین کی جدید کاری سے متعلق تزویراتی امور کے لیے انتظامات کرتی ہیں، اور یہ ایک لائحہ عمل کی نوعیت کی دستاویز ہیں جو ” پندہویں پانچ سالہ منصوبے ” کی مدت کے دوران اقتصادی اور سماجی ترقی کی رہنمائی کرتی ہیں۔

مضمون میں بتایا گیا ہے کہ ” پندہویں پانچ سالہ منصوبے ” کے دوران اقتصادی اور سماجی ترقی کے اہم معنی کو گہرائی سے سمجھنا اور ان اہم نکات پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے۔ سب سے پہلے، ہمیں غیر متزلزل طور پر اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینا چاہیے۔ دوسرا، ترقی کے نئے نمونے کی تعمیر کو تیز کیا جائے ۔ تیسرا، تمام لوگوں کے لیے مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے ٹھوس اقدامات اختیار کئے جائیں ۔ چوتھا یہ کہ ترقی اور سلامتی کو بہتر طور پر مربوط کیا جائے اور پانچواں یہ کہ تمام شعبوں میں کام کو ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا ۔