چینی وزارت خارجہ

جاپانی عسکریت پسندی پوری دنیا کی مشترکہ دشمن ہے ، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے یومیہ پریس کانفرنس کی صدارت کی۔
نانجنگ قتل عام کے متاثرین کے بارہویں قومی یادگار دن کی تقریب سے متعلق ایک سوال کے جواب میں، گو جیا کھون نے کہا کہ ہم یقینی طور پر جاپانی دائیں بازو کی طاقتوں کو تاریخ دہرانے ، بیرونی طاقتوں کو چین کے تائیوان کے معاملے میں مداخلت کرنے اور جاپانی عسکریت پسندی کو دوبارہ سر اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
ترجمان نے کہا کہ جاپانی عسکریت پسندی پوری دنیا کی مشترکہ دشمن ہے۔

چین امن سے محبت کرنے والے تمام ممالک اور شخصیات کے ساتھ مل کر دوسری جنگ عظیم کی فتح کے ثمرات اور جنگ کے بعد کے بین الاقوامی نظم کو برقرار رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم جاپان سے تاریخ پر غورکرنے، اس سے سبق سیکھنے، عسکریت پسندی سے مکمل طور پر قطع تعلق کرنے اور عملی اقدامات کے ذریعے اس کے زہریلے اثرات کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔