دیدار

تھیٹر میں مزید کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، دیدار

اسلام آباد (عکس آن لائن) اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ وہ تھیٹر میں حادثاتی طور پر آئی ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا زیادہ تر رجحان اپنے پارلر کی طرف ہے اوراب ان کا تھیٹر میں کام کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ انہیں گھر بنانے کا بہت شوق تھا جو کہ 17سال کی عمر میں ہی پورا ہوگیا۔ انہوں نے اپنی طبیعت بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ضدی طبیعت کی مالک ہیں اورکسی سے مدد لینا پسند نہیں کرتیں ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ شوہر اور سسرال والے بہت اچھے ہیں، ان سب کا خیال رکھنا ان کی پہلی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں خود کا خیال رکھنا اچھا لگتا ہے اور وہ فٹنسقائم رکھنے کے لیے کھانے پینے کے معاملے میں بہت احتیاط برتتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں وقت، حالات اور لوگوں کے رویوں نے بہت مضبوط بنادیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں